تعلیم کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، اعظم نذیر تارڑ

April 29, 2024

لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر قانو ن وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، تعلیم و صحت کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وہ ایوان قائداعظم جوہر ٹاؤن میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے،کانووکیشن میں یونیورسٹی سے مختلف تعلیمی پروگرامز میں پاس ہونے والے 600سے زائد طلباوطالبات میں ڈگریاںا ور نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 100سے زائد طلبہ کو گولڈ میڈلزسے نوازا گیا۔ وفاقی وزیر قانو ن و انصاف نے کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نصف صدی پوری کر لی ہے جس پر ان کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے پچاس لاکھ طلبہ اب تک گریجویٹ ہو چکے ہیں جو اس اعلی تعلیمی ادارے کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے قبل ازیں وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر محمود نے یونیورسٹی کے حوالے سے مفصل خطاب کیا۔