جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے،پیپلز پارٹی

April 29, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماوں عثمان ملک،رانا عرفان اور راؤ خالد نے مشترکہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے جاتے ۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے قید کاٹنے کے بعد ہی یہی سب کچھ کرنا تھا تو پہلے عقل کر لیتے۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی اسلام آباد میں ہوں تو حکومت کے پاؤں پڑتے ہیں اپنے صوبے میں ہوں تو گلے پڑتے ہیں یہ دوہرا معیار اب نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ سزا معاف کرنے کا اختیار صرف صدر مملکت کے پاس ہے ۔