وزیرتعلیم اورآسٹریا کی سفیر میں ملاقات،ٹیکنیکل پروگرام شروع کرنے پرمشاورت

April 29, 2024

لاہور(خبرنگار) آسٹریا کی سفیر اینڈریا وک اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات میں ملاقات ہوئی ۔ جس میں پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز، مسائل اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے آسٹرین سفیر کو بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ممکنہ کاوشوں سے آگاہ کیا جبکہ فنی تعلیم اور آئی ٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے عنقریب اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی مشاورت کی ۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ آسٹریا کی 98 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ ہمارے لئے ایک ماڈل ملک ہے۔ پنجاب اور آسٹریا کے درمیان طلبہ ایکسچینج پروگرام اور ٹیکنیکل پروگرامات شروع کرنے کے حوالے سے بھی سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا ۔