شہید سب انسپکٹر محمدارشدکی کی نمازجنازہ ادا،پولیس دستے کی سلامی

April 29, 2024

لاہور ( کرائم رپورٹر) شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران،ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبداللہ لک اور سینئرافسران نے نمازِ جنازہ ادا کی۔ تھانہ باغبانپورہ کے انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات سب انسپکٹر محمد ارشدنے فرض کی راہ میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او لاہور نے شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ محمد ارشدکا تعلق مصری شاہ سے تھا،شہید کے پسماندگان میں اہلیہ اورتین بیٹے شامل ہیں۔ شہید کے اہل ِخانہ سے تعزیت بھی کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس سب انسپکٹر محمد ارشد کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھے ۔