سب انسپکٹر ارشد اور کانسٹیبل محمدعلی کو ایک ہی طریقہ سے ٹارگٹ کیاگیا

April 29, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس نے سب انسپکٹرارشد اور کانسٹیبل محمد علی پر پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکردیا۔پولیس کے مطابق ریکی کرکے دونوں کوشہید کیاگیا واقعات میں ایک حملہ آور نے موٹرسائیکل اورشارٹ گن کااستعمال کیا، دونوں وارداتوں میں ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوار نے پولیس کو پیچھے سے ٹارگٹ کیا۔ باغبانپورہ پولیس کے اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا، شوٹر کی گرفتاری کے لئے مزید فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، پولیس حکام نے وردی نہ پہننے اہلکاروں کو نقل وحرکت کے دوران چوکنا رہنے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب لاہور میں سب انسپکٹر کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مزید برآں سی سی پی او نے پولیس فورس کو الرٹ رہنے اور احتیاط برتنے کا حکم جاری کردیا۔وائرلیس پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ افسران اور اہلکار ڈیوٹی کے علاوہ یونیفارم میں سفر ناکریں۔