بیت المقدس کی آزادی ہم پر فرض ہے،عبد الغفار روپڑی

April 29, 2024

لاہور ( خبرنگار ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے مختلف سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی دعوت کو کمزور کرنے اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کے لیے انگریزوں نے برصغیر میں قادیانی فتنے کی آبیاری کی اور یہ لوگ ہمیشہ کفر کے آلہ کار اور وفادار رہتے ہوئے اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے۔