صوفیانہ رقص ہماری عظیم قدروں میں سے ایک ہے،طارق علی بسراء

April 29, 2024

لاہور(شوبز رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء طارق علی بسرا نے رقص کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ صوفیانہ رقص ہماری عظیم قدروں میں سے ایک ہے، جو مولانا جلال الدین رومی سے منسوب ہے،یہ روحانی عشق کی مشق ہے جو لا محدود امکانات کی یاد دلاتی ہے، یہ روحانی بیداری و رضاِ الہی کے ساتھ گہرے تعلق کا نام ہے، جسم سے روح میں اُترنے کایہ سفرخدائی سچائیوں کی تلاش کا جشن ہے جو فرد وسماج کی زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرتا ہے۔الحمراء میں صوفیانہ، کلاسیکی وفوک رقص پر مبنی ایک شام کا انعقاد آج 6بجے الحمراء ہال نمبر 2میں ہوگا۔