عوام کومہنگائی سے نجات ملناشروع ہوگئی ،ن لیگ

April 29, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات ملنا شروع ہوگئی ہے، بہت سے اشیاءضرورت کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ایک ہفتے کے دوران پیاز 29 روپے،ٹماٹر 24 روپے اور آلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں۔