پروفیسر ظفراللہ چوہدری شفیق استاد اور بہترین معالج تھے،ڈاکٹرالفریدظفر

April 29, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے سابق ڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر محمد ظفر اللہ چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےکیاکہا کہ مرحوم شفیق استاد اور بہترین معالج تھے ۔ ان کی بطور صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز طبی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکٹرز پروفیسر ظفر اللہ چوہدری کا شاگرد کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔