پاک ایران گیس منصوبہ ملکی مفاد میں ہے،شیعہ علماء کونسل

April 29, 2024

لاہور (خبرنگار) شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری نے کارکنوں سےگفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصو بہ ملکی مفاد میں ہے۔ اس پر عملدرآمد حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ۔ غیرت ملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو اپنے علاقے میں لائن بچھانے کا کام کرنا چاہیے۔