سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کا کٹاس راج مندر کادورہ

April 29, 2024

لاہور(خبرنگار)متروکہ وقف املاک بورڈ نےتاریخی کٹاس راج مندر کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنے کے اقدامات کاجائزہ لیا۔ چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کا بورڈ کی ٹیکنیکل برانچ کے ہمراہ کٹاس راج مندر کا دورہ کیا۔مندر کی تزئین و آرائش اور یاتریوں کے لیے تعمیر کیے گئے رہائشی کمروں اور ڈائننگ ہال سمیت دیگر تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔