ٹانک میں آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

April 29, 2024

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تلاش کر کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، آپریشن 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے اس آپریشن کو سراہا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔