کراچی: اگلے 4 دن تک گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان

April 29, 2024

فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین سے چار دن تک گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔

کراچی میں دن میں موسم گرم جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔