صوبے میں کوئی گورنر راج نافذ نہیں کرسکتا، شوکت یوسفزئی

April 29, 2024

فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں کوئی گورنر راج نافذ نہیں کرسکتا، وفاقی حکومت غلط فہمی میں نہ رہیں، یہ اقدام مہنگا پڑےگا۔

شوکت یوسفزئی نے وفاقی وزراء کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء کا وزیراعلیٰ کےپی کو دہشتگرد کہنے پر مذمت کرتا ہوں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کےپی حکومت سیکیورٹی اداروں کےساتھ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے وزیراعلی کودہشتگرد کہنا نامناسب ہے، علی امین گنڈاپور عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہغیرمحتاط انداز میں کسی کو غدار اور دہشتگرد کہنےکی روش ختم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےمذاکرات کی پیشکش محض ڈھونگ ہے، حکومت خود بےاختیار ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ؟ مذاکرات جب ہوں گےتو ہماری شرائط پر ہوں گے۔