تمام ایونٹس اور میچز میں رضوان کو پنجاب حکومت سپورٹ کرے گی، وزیر کھیل پنجاب

April 29, 2024

فائل فوٹو

وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا ہے کہتمام ایونٹس اور میچز میں رضوان کو پنجاب حکومت سپورٹ کرے گی۔

لاہور میںکراٹے کومبیٹ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والے رضوان علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےفیصل کھوکھر نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب نے رضوان کو کامیابی پر 5 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رضوان علی نے کہا کہ میں نے پہلے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کیا، کیمپ کے لیے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے، یہاں سہولتیں کم ہیں۔

رضوان علی کا کہنا ہے کہ یو ایف سی کی فائٹ کے لیے تیاری کر رہا ہوں، چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔