پنجاب اسمبلی مہمان گیلری میں آنے والوں نے اسمبلی رولز ہوا میں اڑا دیے

April 29, 2024

پنجاب اسمبلی : فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران مہمان گیلری میں مختلف حلقوں سے آنے والے لوگوں نے اسمبلی رولز ہوا میں اڑا دیے، نومنتخب ارکان کے ایوان میں آنے پر مہمان گیلری میں بیٹھے لوگوں میں نعروں کا مقابلہ ہوا۔

ن لیگی ارکان کے ایوان میں آنے پر شیر شیر کے نعرے لگائے گئے اور شور شرابا بھی ہوا، پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن ممتاز علی چانگ کی ایوان آمد پر جئے بھٹو، ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی بھی مہمان گیلری میں لوگوں کو نعروں سے روکنے میں ناکام ہوگئی، اسپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے مہمان گیلری سے نعروں کو سختی سے روک دیا۔

ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو نقطہ اعتراض پر بات کرنے سے بھی منع کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نومنتخب ارکان سے حلف نہیں لوں گا، اپوزیشن کو بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں نومنتخب ارکان کے حلف کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا کیا گیا۔