وزیراعظم کی ملائیشیا کے تجارتی و کاروباری وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت

April 29, 2024

وزیراعظم نے ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کیریاض میں ملاقات ہوئی۔

عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو اسٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے تجارتی اور کاروباری وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

شہباز شریف نے وزیراعظم ملائیشیا کے فن و ادب خصوصاً علامہ اقبال پر ان کے علم کو سراہا، جبکہ وزیراعظم ملائیشیا نے چند کلمات اردو میں ادا کیے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں کا ذکر کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے غیر معمولی گرم جوشی کا اظہار کیا گیا، جبکہ مشترکا وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔