ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

April 29, 2024

فوٹو: فائل

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس کے دوران سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور سرغنہ رازق سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔