پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 1047 پوائنٹس کی کمی

April 29, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری دن میں 1047 پوائنٹس کم ہو کر 71 ہزار 695 ہوگیا۔

آج کاروباری حجم بلند رہا، جہاں 61 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے کم ہوئی ہے جو جمعہ کے روز 10 ہزار سے اوپر تھی اور آج 9 ہزار 871 ارب روپے ہوئی ہے۔

حبیب سکیوریٹیز لیمٹڈ کے طاہر عباس کا ماننا ہے کہ بازار سستا ہے، بازار اچھلنے کےلیے جھکا ہے۔ انڈیکس 73 ہزار 300 کی بلند ترین سطح بنا کر تقریباً 1700 پوائنٹس آج گرا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ خریداری کے بعد ایڈجسٹمنٹس ہوتی ہیں، آئی ایم پروگرام میں جانا ہے۔ پاکستان پر ادارے پوزیشن لے رہے ہیں۔ انڈیکس کی چال تیز نظر آتی ہے۔