اگر کوئی سولر پینلز پر ٹیکس لگانے کا سوچ رہا ہے تو وہ زیادتی کر رہا ہے، پلوشہ خان

April 29, 2024

سینیٹر پلوشہ خان: فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سولر پینلز پر ٹیکس لگانے کا سوچ رہا ہے تو وہ زیادتی کر رہا ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ لوگوں نے اپنے اثاثے بیچ کر سولر پینل لگائے ہیں۔ لوگ معیشت اور مہنگائی کے ہاتھوں مر گئے ہیں۔

پلوشہ خان نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کو کہا جائے کہ اس بات کا پتہ کرے کہ یہ خبر کہاں سے آئی؟