امیتابھ بچن کی کس بات سے جمی شیرگل متاثر؟

April 29, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار جمی شیرگل جو خود بہت اچھے اداکار ہیں تاہم بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے وہ کافی متاثر ہیں۔

اس حوالے سے گورکھ پور یوپی میں پیدا اور پنجابی سکھ فیملی سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ جمی شیرگل نے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ سپر اسٹار سے اپنی پہلی ملاقات جو کہ یش چوپڑا کی رہائش گاہ پر ہوئی، کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 2000ء کی فلم محبتیں میں انھوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا۔

انکے مطابق اس دوران وہ انکی زبردست قسم کی حس مزاح اور مسحور کن شخصیت سے کافی متاثر ہوئے تھے۔