اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف

April 30, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہونے والی قتل و غارت میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

وزیراعظم کے عالمی اقتصادی فورم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ کی نسل کشی پر ایک جملہ سب کچھ کہہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو درپیش ناانصافی اور ظلم عالمی امن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بلا روک ٹوک قتل و غارت گری خطے کو تنازع کی لپیٹ میں لے سکتی ہے اور اسرائیل کو اس قتل و غارت میں امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔