خواتین ون ڈے کرکٹ، لاہور، پشاور اور کراچی نے حریفوں کو زیر کرلیا

April 30, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ون ڈے ٹورنامنٹ میں پیر کو لاہور، کراچی اور پشاور نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ لاہور نے ملتان کو4 وکٹوں سے ہرادیا۔ ملتان 123رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ صدف شمس نے ناٹ آؤٹ 81 رنز بنائے ۔ قرۃ العین اور عائشہ بلال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور نے 6 وکٹ پر اسکور پورا کرلیا۔ ارم جاوید نے 54 رنز بنائے۔ کراچی نے کوئٹہ کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ناکام ٹیم 156 رنز بناسکی۔ کراچی نے چار وکٹ پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ یسرٰی عامر نے ناٹ آؤٹ 64 رنز اسکور کیے۔ پشاور نے راولپنڈی کو وکٹوں سے ہرایا ۔راولپنڈی نے 9 وکٹوں پر151 رنز بنائے۔ پشاور نے ہدف 8 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سدر نواز نے آؤٹ ہوئے بغیر 80 رنز اسکور کیے۔