نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان بچوں سے کرا دیا

April 30, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ نے کین ولیم سن کی قیادت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اس طرح وہ یکم جون سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے اعلان کیلئے اینگس اور ماٹلڈا نامی دو بچوں کو پریس کانفرنس کے لیے بھیجا تھا۔ وائٹ بال کرکٹ میں حالیہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ول اوورکے، ٹام لیتھم، ٹم سیفرٹ، اور ول ینگ جیسے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہوئے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔کین ولیم سن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سوڈھی، ٹم ساؤتھی۔