اذلان شاہ کپ منتظمین نے سفری پلان مانگ لیا، حیدر حسین کا دعویٰ

April 30, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنازعات کا شکار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حقیقی صدر اور سیکریٹری کون ہیں اس بارے میں دونوں گروپ متضاد دعوے کررہے ہیں۔ حیدر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائشیا میں ہونے والے اذلان شاہ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ان سے بحیثیت سیکریٹری رابطہ کرکے سفری پلان کی تفصیلات مانگی ہے۔آرگنائزنگ سیکرٹری نورعزمی سافارکی ای میل سے وزارت آئی پی سی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آگا کردیا ہے۔ منسٹری جیسے ہی ٹریولنگ پلان بتائے گی ، وہ انتظامیہ کو بتادیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 4 مئی سے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ ایونٹ کیلئے ایک ٹیم کا کراچی میں انتخاب ہوا تھا بعدازاں کراچی کیمپ کے 12 کھلاڑی اسلام آباد گئے تھے ۔ جہاں ہیڈکوچ رولینٹ آلٹمنز کی نگرانی میں ٹرائلز ہوئے تھے۔