بلوچستان کو پولیو سے پاک کرنیکا عزم کر رکھا ہے، سیکرٹری صحت

April 30, 2024

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)سیکرٹری صحت عبداللہ خان نےکہا ہے کہ بلوچستان کو پولیو سے پاک کر نے والدین کے تعاون سے بچوں کو معذوری سے بچانے کا عزم کر رکھا ہے تین سال کے بعد دو پولیوکے کیسز چمن اور ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایمرجنسی آپریشن سینٹر کمشنر آفس میں بچوں کو پولیو قطرے پلاکر 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتا ح کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کوآرڈینیٹر زاہد شاہ بھی موجود تھے ، انہوں نےکہا کہ بلوچستان پولیو سے پاک کرنا کا مشن جاری ہے بلوچستان میں پولیو وائرس کو پھر سے قدم جمانے نہیں دیں گے پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون سے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کا عزم پختہ ہے بلوچستان میں تین سال کے بعد دو پولیوکے کیسز چمن اور ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوئے ہیں صوبے کے 30 اضلاع میں سات روزہ اہم انسداد پولیو مہم شروع ہوگی مہم کے دوران 23 لاکھ 95 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے 10 ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی تین سال بعد سال 2023 کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کی دوبارہ موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔