ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر محکمہ مال کے افسران سے جواب طلب

April 30, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)لا ہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے جلال پور پیروالہ کے محمد یار کی توہین عدالت کی درخواست پر محکمہ مال کے متعلقہ افسران سے 21 مئی کو جواب طلب کر لیا ہے ۔ پٹیشنر کے وکیل نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ موضع تھیکلان میں رقبے کی تقسیم منظور ہوئی تو اس میں واضح طور پر لکھا گیا کہ وسائل آبپاشی اور راستے بحال رہیں گے ۔ لیکن فریق مخالف نے اس کے برعکس تمام راستے بند کر دیئے اور کھالہ بھی توڑ دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیر والا کو بارہا درخواستیں دی گئی ۔3رٹ درخواستیں دائر کی گئیں ۔ مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔دریں اثنا