جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ حکومتی نا انصافی کے خلاف آج مظاہرہ کرے گی

April 30, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) کسانوں کے مطالبات کی منظوری، کسانوں کے ساتھ حکومتی ناانصافی کے خلافامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج منگل دن ساڑھے11ے جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی کریں گے۔جماعت اسلامی ملتان میڈیا سنٹر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسان سارا سال فصل کی تیاری کے لیے دن رات ایک کرتے ہیں لیکن حکومتیں انہی کی پیٹھ میں چھرا گھونپتی ہیں کبھی کھاد کے لیے پریشان کیا جاتا ہے ۔