شادی شدہ خاتون 3سالہ بچی سمیت پراسرارطور پر لاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج

April 30, 2024

ملتان( سٹافرپورٹر ) شادی شدہ خاتون 3سالہ بچی سمیت پراسرارطور پر لاپتہ ہوگئی ،پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔ چاہ خانگاہ والا کے رہائشی صدام حسین نے پولیس کو بتایا کہ26اپریل کو میری بیوی رمشاء بیٹی عائشہ کے ہمراہ اپنے والد عبدالحمید کے گھر سے اپنی خالہ کے گھر گئی جووہاں نہیں پہنچی نہ ہی اپنے گھر پہنچ،تلاش کیا مگر کچھ پتا نہ چل سکا ، شک ہے کہ انہیں نامعلوم اغوا کرکے لے گئے ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔