چلڈرن کمپلیکس میں نمونیہ کا شکار28 بچے داخل

April 30, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ہسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے مرض کا شکار 28 نئے بچوں کو داخل کیا گیا ہے جبکہ 4 بچوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ہسپتال ترجمان کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں یکم جنوری 2024 سے 29 اپریل 2024 تک نمونیہ کے مرض کا شکار کل 2233 بچوں کو داخل کیا گیا جن میں سے 2137 بچوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ یکم جنوری سے اب تک ہسپتال مذکورہ میں نمونیہ کے مرض سے کل 68 بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔