16سالہ لڑکی سے نازیبا حرکات اور وڈیو بنانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج

April 30, 2024

ملتان(سٹافرپورٹر ) 16سالہ لڑکی سے نازیبا حرکات اور وڈیو بنانے کے الزام میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،چاہ جائی والہ قصبہ مڑل کا رہائشی غلام قادر نے بستی ملوک پولیس کو درخواست دی کہ ملزم احمد حسن نے رقبہ مستاجری پر لیا ہوا جسکے کھیت میں میری بیٹی کام کرنے جاتی ہے 6ماہ قبل ملزم نے میری بیٹی کو پکڑ لیا اورنازیبا حرکات کرتے ہوئے وڈیو بنالی، پنچائتی طور پر احمد حسن کے پاس گئے جس نے وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دی ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔