متروکہ وقف بورڈ کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

April 30, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی انتظامیہ نے شہر میں متروکہ وقف بورڈ کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا فیصلہ کمشنرکراچی سیدحسن نقوی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا، کمشنر نے بلدیہ عظمی کو کہا کہ وہ اپنی تاریخی عمارتوں اور قدیم مارکیٹوں کا بھی جائزہ لے کر اقدامات کرے،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنوبی جنید عالم، متروکہ وقف املاک بورڈ ، ڈٓائریکٹر پراپرٹی ٹیکس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، بلدیہ عظمی اور کے ڈی اے کے شعبہ لینڈ کے افسران جبکہ تمام ڈپٹی کشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور بریفنگ دی، اسسٹٹ کمشنر جنوبی جنید عالم نے متروکہ وقف املا ک کی مخدوش عمارتوں کا جائزہ پیش کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں مخدوش عمارتوں کی نشادہی کریں گے اور ایک ہفتہ میں ان کی فہرست اور حالت کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے، کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ مل کر مخدوش عمارتوں کی وجہ سے درپیش خطرات سے انسانی جانوں کو محفوظ کرنے کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے چاہئیں۔