پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت آج، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس

April 30, 2024

اسلام آباد (طاہر خلیل )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت آج الیکشن کمیشن میں مقرر کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن پر چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے۔الیکشن کمیشن منگل کو صبح 10 بجے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی تیسرے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔