توانائی کی منتقلی پر آر ایف کے تحت فیلو شپ پروگرام

April 30, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان میں توانائی کی منتقلی کے حوالے سے تھنک ٹینک اس نیوایبلز فرسٹ (آر ایف ) نے اپنے پہلے مارگلہ اسکول آن انرجی فیلو شپ پرگرام کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کیا ہے ۔ پروگرام کا مقصد توانائی اور موسمی تبد یلیوں سے متعلق درپیش سنگین چیلنجوں کو حل کرنا ہے ۔ اس حوالے سے ایم ایس ای سی میں گر یجو یشن ۔نیٹ ورکنگ تقریب منعقد ہوئی ۔ پروگرام توانائی کے شعبے میں علم اور معلومات کی کمی دور کرنے کےلیے رکھا گیا ۔اس سلسلے میں ملک بھر سے500امید واروں میں سے22نوجوان پروفیشنلز کا انتخاب کیا گیا ۔ انہیں انہیں انرجی ٹرانسزیشن لیڈر شپ ‘ موسمی اور ماحولیاتی تبد یلیوں کے شعبوں میں دو ہفتوں کی سخت تر بیت فراہم کی گئی ۔ اس حوالے سے آر ایف کے سی ای اور ذیشان ‘ اشفاق نے چیدہ نکات پر روشنی ڈالی اور اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ موسمی تبد یلیوں سے نمٹنے کےلیے دنیا اس نیوایبل توانائی پر منتقل ہورہی ہے ۔ مارگلہ اسکول کا افتتاح سیشن گرین انرجی ٹرانز یشن کے لیے منتقل میں انرجی لیڈرز فراہم کرنے کےلیے ہے ۔ اس موقع پر پروگرام ڈائر یکٹر مصطفیٰ محمد امجد نے اس افتتاحی پروگرام پر تشکر کا اظہار کیا ۔