نیشنل بینک، زرعی قرض پروگرام کو توسیع

April 30, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)زرعی شعبہ میں خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنے زرعی قرض پروگرام کو توسیع دے رہا ہے۔این بی پی کو زرعی شعبہ میں خواتین انٹرپرینورزکو درپیش منفرد چیلنجز کا ادراک ہے اس لئے بینک مالیاتی رکاوٹوں کوختم کرنے اور خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کیلئے مراعات و فوائد کا جامع پیکیجز پیش کرتا ہے۔