جدید ترین ہولی فیملی ہسپتال عوام کیلئے تحفہ ہوگا، قمر الاسلام

April 30, 2024

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) جدید ترین ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے عوام کے لیے تحفہ ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جولائی تک ہسپتال کی عمارت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین کوارڈنیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے علی الصبح ہسپتال میں وائس چانسلرآر ایم یو پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ اور دیگر افسران کے ہمراہ تمام بلاکس کا معائنہ کیا اورمتعلقہ افسران کو جاری کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔ ہسپتال انتظامیہ کی رائے کی روشنی میں مستقبل کی متوقع ضروریات کے حوالے سے نئی فیزیبلٹی ، پی سی ون بنانے ، منظوری حاصل کرنے اور تعمیراتی کمپنی کی طرف سے بعد تکمیل ایک سال میں کسی قسم کے نقص کو دور کرنے کی یقین دہانی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔