او آئی سی غزہ کی صورتحال میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہی‘ پروفیسر احمد رفیق اختر

April 30, 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلامی اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر نے پیر کو نمل کا دورہ کیا اور خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی پر لیکچر دیا۔ ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی، ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر شہزاد منیر، پرو ریکٹرز، ڈینز اور دیگر موجود تھے۔ پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ ہمیں اللہ پر دل سے یقین رکھنا چاہئے اور جو نعمتیں موجود ہیں ان کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ بدقسمتی سے ہم بحیثیت امت بکھرے ہوئے ہیں۔ او آئی سی غزہ کی صورتحال میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہی۔ آجکل غزہ میں جو ہو رہا ہے کسی طور قابل قبول نہیں۔