انسداد پولیو مہم ، 1400 پولیس ا ہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات

April 30, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) انسداد پولیو مہم کے لئے راولپنڈی پولیس کے 1400 سے زیادہ پولیس افسران سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔پولیو ورکرزکی سکیورٹی کے لئے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیو ورکرز کی 677 ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہل کاروں کو تعینات کیاگیاہے۔ تھانوں کی پٹرولنگ وہیکل بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں۔