پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت آج

April 30, 2024

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آج پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی، جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

کیس کی سماعت صبح دس بجے ہوگی، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔