ماہرہ خان نے دی ایمی گالا میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

April 30, 2024

اداکارہ ماہرہ خان ـــ فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقد ہونے والےدی ایمی گالامیں’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی ایمی گالا سے اپنی کچھ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔


اداکارہ نے دی ایمی گالا کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کرنے کے لیے آسمانی رنگ کے نازک پھولوں کی شکل والے ایپلکس سے مزین خوبصورت اسٹریپ لیس گاؤن کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور اس میں دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔