وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

April 30, 2024

فائل فوٹو

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے متنازع اقدامات کے حوالے سے مشہور قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق کو عہدے سے فارغ کردیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے شعبہ کیمیاء کے ساجد جہانگیر کو نیا رجسٹرار مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ محمد صدیق نے ضابطہ خان شنواری کے وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے سے قبل اپنا تبادلہ ریاضیات سے کمپیوٹر سائنس میں کرا لیا تھا۔