جامعہ کراچی، دو پروفیسر کی سنڈیکیٹ کی نمائندگی کیلئے پولنگ شروع

April 30, 2024

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی ووٹ کاسٹ کررہے ہیں

جامعہ کراچی کی سینیٹ سے دو پروفیسر کیسنڈیکیٹکی نمائندگی کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

جامعہ کراچی کے تمام پروفیسرز اور شعبوں کے چیئرمین و ڈائریکٹرز ووٹ ڈال رہے ہیں۔

دو نشستوں کے لیے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جس میں پروفیسر صالحہ رحمٰن، پروفیسر صوبیہ آفتاب، پروفیسر شاہ علی القدر، پروفیسر مقصود انصاری، ڈاکٹر فردوس، پروفیسر روحی احمد اور پروفیسر انتخاب الفت شامل ہیں۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔