کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنیوالے 2 ڈاکو گرفتار

April 30, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں قتل ہونے والی خاتون کا کیس حل ہو گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسٹریٹ کرمنل نے اپنے زخمی ساتھی کو بھی ملیر میں قتل کیا تھا، 17 اپریل کو مرتضیٰ اور نعمان نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کی تھی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کے بعد شہریوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی، شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے ساتھیوں نے قتل کر دیا تھا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون بھی جاں بحق ہوئی تھی۔