جج کے تبادلے کے باعث مریم نواز کیخلاف درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہوسکی

April 30, 2024

فائل فوٹو

سیشن کورٹ لاہور میںفاضل جج کے تبادلے کے باعث مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہو سکی۔

لاہور کی عدالت میں پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ درخواست پر سماعت2 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کر رکھی ہے۔

آج دوران سماعتوکیل آفتاب باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔

انہوں نے عدالت سے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔