امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک

April 30, 2024

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی ریاست شمالی کیرولینا میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی ٹیم مطلوب ملزم کے وارنٹ لے کر ایک گھر پر پہنچی تھی جس پر ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا، یہ کارروائی 3 گھنٹے تک جاری رہی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی موت کو بڑا واقعہ قرار دیا جارہا ہے، فائرنگ میں 2 ملزمان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔