کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

April 30, 2024

فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی سے متعلق صورتِ حال دیکھنے آیا ہوں،کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

محسن نقوی نے سکھر میں نادرا آفس کادورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ بھی میرے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت نے بھی سندھ کے بعض اضلاع میں بےامنی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ امن سے متعلق صدر مملکت ایک میٹنگ کر رہے ہیں، لوگوں کو نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس سے متعلق مشکلات ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرا آفس کو شہر کے اندر منتقل کیا جائے گا، پاسپورٹ آفس کی عمارت کو 6 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔