شمالی وزیرستان: پاک فوج نے دریا میں گرنے والے ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا

April 30, 2024

فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دریائے ٹوچی عبور کرتے ایک گاڑی تیز لہروں کا شکار ہو گئی، پاک فوج کی مقامی یونٹ نے بروقت کارروائی کر کے ڈرائیور کو بحفاظت دریا سے نکال لیا۔

پاک فوج کی جانب سے ایکسویٹر کی مدد سے گاڑی کو بھی دریا سے نکال لیا گیا۔

پاک فوج نے خطرات کے باوجود آپریشن کے ذریعے قیمتی انسانی جان کو بچایا۔

مقامی لوگوں اور مشران نے پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔