قرآن پاک ایمان بالغیب رکھنے اور نماز قائم کرنے والوں کو ہدایت و کامیابی کی ضمانت دیتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن

May 01, 2024

لوٹن (نمائندہ جنگ) قرآن کریم اورمتقین کے بارے میں خوبصورت خطاب ، قرآن کی عظمت وفضیلت کی روشنی میں متقین کی صفات و علامات کے موضوع پر پاکستان کے مفکر و مبلغ پیر پروفیسر ڈاکٹرساجد الرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ بگھار شریف پاکستان نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں ایک خوبصورت اور جامع خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کی خصوصی دعوت پر تشریف لائے تھے انہوں نے اپنے خطاب میں قرآن پاک کے فضیلت اور متقین کا ذکر کیا، قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی پہلی پانچ آیات جو قرآن مجید کی عظمت اور اس کے ہر قسم کے شک و شبہ سے پاک ہونے کو بیان کرتی ہیں پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آیات متقین مومنین کی صفات و علامات بیان کرتی ہیں جن میں ایمان بالغیب اور نماز قائم کرنا،اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا اور زکوٰۃ و صدقات شامل ہیں، اللہ کی نازل کردہ وحی پر ایمان لانا اور آخرت پر یقین رکھنا شامل ہیں اور قرآن ان صفات کے حامل لوگوں کو ہدایت اور فلاح و کامیابی کی ضمانت دیتا ہے، انہوں نے اسلام کی بنیادی اراکین کی تفصیل سے احاطہ کیا اور مسلمانوں کو اسلام کی مطابق زندگیاں گزارنے کی تلقین بھی کی۔ ان کی جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں آمد کے موقع پر نمازیوں نے بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پر مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای، مولانا قاضی عبدالرشید چشتی، سابق ڈپٹی لیڈر کونسل اور کنزرویٹو پارٹی کے اپوزیشن لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ، سابق مئیر راجہ سلیم، پروفیسر راجہ ظفر خان، صوفی کرامت حسین، قاری محمد کامران، ملک غلام محی الدین، حاجی محمد نذیر عباسی، راجہ محمد یعقوب خان، سید عبدالرشید شاہ، راجہ محمد آصف، محمد فیاض قریشی، سید حسین شہید سرور، قاضی عطا الکبریا، قاضی سراج المرتضیٰ، محمد اشرف عباسی، ضرار راجہ، زاہد چوہدری، چوہدری غفور، خواجہ ایوب بٹ، صوفی خورشید بٹ، صوفی خلیفہ محمد محفوظ بٹ، حاجی ملک اللہ دتہ، اشتیاق احمد، جاوید حسین، راجہ شکیل الزمان، طارق چوہدری، ذولفقار اعوان، صغیر چوہدری عرفان خان اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ بعد ازاں مئیر لوٹن حافظ محمد یعقوب حنیف نے بھی ان سے ملاقات کی ڈاکٹر ساجد الرحمٰن نے لوٹن میں انتقال کر جانے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی، امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے ان کا شکریہ ادا کیا۔