اوسلو میں چیرٹی فیشن شو میں پاکستانی ملبوسات کی دھوم، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی

May 01, 2024

اوسلو (ناصراکبر)اوسلو میں وو ایج آ ف کریشن کے تحت ہونے والے چیرٹی فیشن شو میں پاکستانی ملبوسات نے دھوم مچا دی مس ساجدہ اور نیہااکرام کی طرف سے کروائے جانے والے چیرٹی فیشن شو کا مقصد فلسطین برداشت آرگنائزیشن سمیت پاکستان کے غریب بچوں کی مدد کیلئے آواز اٹھانا بھی تھا ۔تفصیلات کے مطابق اوسلو میں ووایج آف کریشن کی طرف سے کروائے جانے والے چیرٹی فیشن شو میں مراکش کے ایمبیسڈر دبئی کے ایمبیسڈر فلسطین کے ایمبیسڈر اور پاکستان ایمبیسی سے ویلفیئر اتاشی آصف حمید سمیت خواتین کی بری تعداد نے شرکت کی۔ فیشن شو میں ماڈلز نے پاکستانی ملبوسات اور جیولری کے ساتھ ریمپ پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ماڈل شہزاد نور نے نارویجن اور ایشین ماڈلز کے ساتھ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی ۔فیشن شو کے اختتام پر ڈیزائنرز کے کپڑوں اور جیولری کی نمائش بھی کی گئی اس موقع پر جنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کی ایمبیسڈر نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ کیسے میں شکریہ ادا کروں آج کے پروگرام میں کس طرح فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کویاد رکھا ہے اور آج کے فیشن شو میں آپ نے انکو جس طرح دکھایا ہےاس پر میں آپ کا تہہ دسے شکر گزار ہوں اور آپ کے اس عمل سےغزہ کے لوگوں کو تھوری خوشی مل جائیگی۔ اس موقع پر انہوں نے نیہااکرام اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے فلسطین کےحق میں انکی آواز کو آج کے فیشن شو میں بلند کیا ہے۔ پاکستان ایمبیسی کے ویلفئیر کونسلر آصف حمید نے کہا کہ نیہا اور ان کی ٹیم نے زبردست پروگرام کا اہتمام کیا ہے اور ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ دیار غیر میں پاکستانی اتنا اچھا کام کر رہے ہیں میری طرف سے نیہاا کرام اور ان کی ٹیم اور پاکستان سے آئے ہوئے ڈیزائنر اور ماڈلز کو بہت مبارک ہو جنہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے ۔فلسطین کے حوالے سے آصف حمید نے کہا کہ پچھلے 75 سال سے پاکستان اور پاکستان کی عوام ہمیشہ فلسطین کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہے گی ۔نیہاا کرام نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم دیار غیر میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرتے رہیں گے اور علامہ اقبال کی سوچ کو آگے بڑھاتے رہےگے۔ فلسطین کے حوالے سے نیہا اکرام نے کہا کہ میں اپنے طریقے سے فلسطین کے لیے کیا کر سکتی ہوں تو میں نے سوچا کہ فیشن شو میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کراؤں گی تاکہ دنیا کو پیغام پہنچا سکوں کہ مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم ختم کیا جائے ناروے میں وو ایج آ ف کریشن کے زیر اہتمام فیشن شو پاکستانی کلچر کے فروغ کا باعث بن رہا ہے۔