پاک فیڈریشن بارسلونا کے تحت صوفی گائیگ قدیر احمد خان کے اعزاز میں تقریب

May 01, 2024

بارسلونا (جواد چیمہ) پاک فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے بارسلونا کمیونٹیکا یورپ کے مشہور صوفی گائیک اور نعت خواں قدیر احمد خان کو زبردست خراج تحسین۔ کلچرل کونسل کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت میاں عاصم رزاق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم مظہر حسین راجہ نے پیش کی۔ نعت خواں قدیر احمد خان کی اسٹیج پر آمد کے دوران حاضرین نے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔ کوآرڈینٹرملک جنید اعوان نے پھول پیش کیے اور ہال تا دیر تالیوں سے گونجتا رہا۔ ہال کی تمام سیٹیں بھری پڑی تھیں اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دوران پرفارمنس حاضرین نعرے لگاتے رہے اور کچھ اسٹیج پر ’’صوفی دھمال‘‘ ڈالتے رہے۔ آخر میں قدیر احمد خان نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ کلچرل کونسل کے فورم سے تمام اہل بارسلونا نے میری زندگی میں ہی میری خدمات کو سراہا ہے جس کے لیے میں بہت شکر گزار ہوں۔ انہوں نے اپنی فیملی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے وہ اپنا فن موسیقی زندگی بھر بتدریج آگے بڑھاتے رہے اور فیملی و بچوں کی ہمیشہ مکمل سپورٹ ان کے ساتھ رہی۔ کلچرل کونسل اور پاک فیڈریشن کے تمام ممبران کا بھی انہوں شکریہ ادا کیا جنہوں نے خوبصورت شام ان کے نام کی۔